15 May 2017 - 12:51
News ID: 428071
فونت
افغانستان میں گذشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں ۲اہم طالبان رہنما ؤں سمیت ۶۵ وہابی دہشت گرد ہلاک اور ۵۵ زخمی ہوگئے ہیں۔
طالبان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں 2اہم طالبان رہنما ؤں سمیت 65 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں کلیرنس آپریشن کے دوران 27 دہشت گرد ہلاک اور 20  زخمی ہوگئے۔

آپریشن ننگر ہار ،کپیسا ، پکتیا ، خوست ، لوگر ، ارزگان ، غور ، قندوز ، فریاب ، سمگان، بغلان، سرائے پل ، بدخشان اور ہلمند میں کیا گیا۔ صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 10شدت پسند ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔

بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ضلع نش کے آپریشن میں 10شدت پسند ہلاک اور 6زخمی ہو گئے جبکہ 2کو گرفتارکرلیا گیا۔

ادھر صوبہ سمگان میں فورسزکے ٹارگٹڈ آپریشن میں 2اہم طالبان رہنما مارے گئے۔

آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 6شد ت پسندوں میں گروپ کے فرضی صوبائی گورنر مولوی جلال اور گروپ کے ضلعی چیف مولوی غیاث الدین بھی شامل ہیں۔آپریشن کے دوران 15شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔/۹۸۸ /ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬