15 May 2017 - 12:45
News ID: 428070
فونت
عراق میں اتحادی فوج نے اس ملک کے مغربی صوبہ الانبار میں داعش کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے کم از کم ۲۶ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عراقی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کے کمانڈر نعمان کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج نے کل شام کی سرحد کے پاس القیوم شہر میں ایک انٹرنیٹ کیفے پر فضائی حملہ کیا جس میں دہشتگرد گروہ داعش کے 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد، ایک کیفے کو اپنے ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ عراقی فوج کے کمانڈر نعمان نے کہا کہ ایک دیگر فضائی حملہ عنہ شہر میں کیا گیا جس میں چھے دہشت گرد مارے گئے اور داعش کے ایک اڈے کو تباہ کیا گیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬