رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے بڑے مفکر اور راشٹریہ سوابھیمان تحریک کے بانی کے. این گووند اچاریہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہابیت کا زہر ہندوستان اور پوری دنیا کے لئے بہت خطرناک ہے-
انہوں نے کہا کہ وہابیت کے خطرات کو لے کر ہندوستان کے عوام کو بیدار کیا جانا بہت زیادہ ضروری ہے اس لئے ہر ریاست میں وہابیت کے خلاف ایک مہم چلائے جانے کی ضرورت ہے- انہوں نے امید ظاہر کی کہ راشٹریہ سوابھیمان تحریک، وہابیت کے خلاف مہم کی قیادت کرے گی-
سینئر گاندھی وادی ایس. این سبا راؤ نے بھی کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں سب لوگ مل جل کر محبت سے رہتے ہیں اور گاندھی جی کے سیکولر طریقے سے ہی ہندوستان آگے بڑھ سکتا ہے- انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بنیاد پرستی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے-
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ سوابھیمان تحریک کی قومی سلامتی اور خارجہ امور شعبے کے انچارج ابھیمنیو کوہاڑ نے کہا کہ وہابیت کی وجہ سے ہی جموں و کشمیر میں حالات اتنی تیزی سے بگڑ رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ سعودی عرب وہابیت کے کھیل کا سب سے بڑا مرکز ہے-
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کے دن دنیا میں جتنی بھی دہشت گرد تنظیمیں ہیں وہ سب کی سب کسی نہ کسی طور پر وہابیت سے جڑی ہوئی ہیں-/۹۸۸/ ن۹۴۰