15 May 2017 - 22:31
News ID: 428077
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ریاض اجلاس کو صیہونی حکومت کی سازش قرار دیا ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ریاض میں عرب - امریکہ اجلاس میں شرکت کے لئے امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس کا انعقاد، صیہونی سازش کا نتیجہ ہے-

بہرام قاسمی نے ایک پریس کانفرنس میں ریاض اجلاس کو ایک سازش سے تعبیر کیا اور کہا کہ سعودی عرب، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات کے پیش نظر اس اجلاس کو دوسرا نام دے کر اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ریاض، علاقے میں سعودی عرب کے حالیہ اقدامات کے مد نظر یہ اجلاس منعقد کر کے اپنے سلسلے میں دہشت گردی پھیلانے کا موضوع دبانا چاہتا ہے-

بہرام قاسمی نے امریکیوں کو صلاح دی کہ وہ فاش غلطی کا ارتکاب نہ کریں اور ماضی کی اپنی غلطیوں کو پھر نہ دہرائیں کیونکہ اس کے نتائج خود امریکہ کو بھگتنا پڑیں گے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ جو لوگ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا دعوی کرتے ہیں، انھیں ایرانی روش کی پیروی کرنا چاہئے تاکہ اپنی سچائی ثابت کر سکیں-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی ابتر صورت حال کے بارے میں کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی حالت سے صیہونی حکومت کی سفاکانہ ماہیت کا پتہ چلتا ہے اور جب تک وہ ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے گی اس وقت تک مختلف شکلوں میں استقامت و مزاحمت بھی جاری رہے گی-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬