18 May 2017 - 13:14
News ID: 428115
فونت
ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیرپر سفارتی اور سکیورٹی سطح پرایک طریقہ کار پرکام ہورہا ہے کشمیر کے مسئلے کا ہمیشہ ہمیشہ کیلیے حل نکالیں گے۔
راج ناتھ سنگھ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیرپر سفارتی اور سکیورٹی سطح پرایک طریقہ کار پرکام ہورہا ہے کشمیر کے مسئلے کا ہمیشہ ہمیشہ کیلیے حل نکالیں گے۔

ہندوستانی وزیرداخلہ راج ناتھ نے کہا کہ محض دفعہ 370 کی منسوخی سے 70سالہ پرانا کشمیر مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ کشمیر میں جاری صورتحال مرکزی حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ چیلنج ملا ہے ہم اس کو قبول کرتے ہیں، میں یہاں پرکشمیر میں جاری صورتحال سے نمٹنے کیلیے کیے جارہے اقدامات کا خلاصہ نہیں کرسکتا۔

ہندوستانی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی سرکار پر بھروسہ رکھیں۔ موجودہ وزیر اعظم طاقتور ہیں، حکومت کشمیر میں ساری مشکلات کا ہمیشہ کیلیے سدباب کریگی۔ ہم ایک سفارتی و سکیورٹی طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد لوگ نتائج سے آگاہ ہونگے لیکن ابھی اسکا خلاصہ نہیں کر سکتا۔

راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ کانگریس مرکزی میں62 سے 64 برسوں تک برسراقتدار رہی لیکن وہ مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کر سکی لیکن میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہماری سرکار حکومت کشمیر کے مسئلے کو ہمیشہ ہمیشہ کیلیے حل کریگی۔

انھوں نے کہا کہ مودی سرکار کسی مسئلے کو ادھورا نہیں چھوڑے گی بلکہ ہم تمام مسائل کو ہمیشہ کیلیے حل کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت کشمیر کا ہمشیہ کیلیے حل نکالے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬