رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے عوام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے خلاف دارالحکومت صنعا میں احتاجی ریلی نکالی اور امریکہ اور سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر علاقے میں امریکی اور سعودی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔
احتجاجی مظاہروں کی کال یمن کی اعلی انقلابی کونسل کی کمیٹی کے صدر محمد علی حوثی اور احتجاجی مظاہروں کو آرگنائز کرنے والی کمیٹی نے دی تھی ۔
یہ مظاہرہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن کے فراری صدرعبدربه منصورہادی کو دوبارہ اقتدار دلوانے کے بہانے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہید اور لاکھوں یمنی زخمی اور اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/