رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے لاہور کے علاقے سگیاں پل کے پاس کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور دستی بم برآمد کر لئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کے مطابق سگیاں پل کے قریب کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور دستی بم برآمد کر لئے ہیں، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم "جماعت الاحرار" اور ٹی ٹی پی سے ہے جبکہ دہشتگرد لاہور میں مذہبی مقامات اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
گرفتار کئے گئے دہشتگرد سکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ پکڑے جانیوالے دہشتگردوں میں شیر علی، محمد ابراہیم اور عزیزاللہ شامل ہیں۔
دہشتگردوں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ فاٹا، کے پی کے اور پنجاب میں دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور اب انہوں نے لاہور کو نشانہ بنانا تھا۔ دہشتگردوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے افغانستان سے دہشتگردی کی ٹریننگ حاصل کی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/