03 June 2017 - 23:42
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 428376
فونت
سعودی عرب:
سعودی عرب کے فوجیوں نے شیعہ مسلمانوں کی اکثریت والے علاقے العوامیہ میں دو افراد کو صہیونی فوجیوں کے طرز سے شہید کر دیا۔
العوامیہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، العوامیہ کے دو شہری فاضل آل حمادہ اور محمد صویمل ، جو شوگر کے مریض کے لئے دوائیں خریدنے کے لئے قطیف گئے تھے، سعودی فوج کے اسپیشل دستے کی جانب سے گھات لگا کر کئے جانے والے حملے میں شہید ہو گئے-

موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نے العوامیہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے کے عوام کو کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ، دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے-

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سعودی فوجیوں نے العوامیہ کے شہید ہونے والے شہریوں کی کار کی پٹرول ٹینکی کے پاس بم چھپا کر رکھ دیا اور جب وہ، اپنی کار میں سوار ہوئے تو اسے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا-

غور طلب ہے کہ صیہونی خفیہ ایجنسی موساد اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے اسی طرح کے طریقے اختیار کرتی ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬