18 June 2017 - 14:15
News ID: 428599
فونت
وزیراعظم نواز شریف اہلخانہ کے ہمراہ کمرشل پرواز پر سعودی عرب روانہ ہوئے۔
نواز شریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اہلخانہ کے ہمراہ کمرشل پرواز پر سعودی عرب روانہ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف عمرہ ادا کریں گے اور عیدالفطر بھی مدینہ منورہ میں منانے کے بعد لندن روانہ ہونگے جہاں وہ اپنے نواسے کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف عمرہ ادائیگی اور عید کے بعد ہارٹ سرجری کے معائنے کیلئے بھی لندن جائیں گے اور پھر 30 جون کو لندن سے واپس آئیں گے۔

یاد رہے وزیراعظم نواز شریف چند ماہ قبل ہارٹ سرجری کیلئے لندن گئے تھے اور اسی کے معائنے کیلئے انہیں جون کا وقت دیا گیا تھا جس سلسلے میں وہ دوبارہ لندن جا رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ اہلخانہ بھی لندن جائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬