22 June 2017 - 16:10
News ID: 428657
فونت
سرفراز نقوی :
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا : پاکستان میں آئی ایس او بھرپور انداز میں یوم القدس مناکر قدس کی آزادی کی تحریک کو جلا بخشیں گے ۔
سید سرفراز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال ماہ مبارک رمضان میں بافرمان امام خمینی ؒ رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم القدس کے عنوان سے منایا جاتا ہے، لٰہذا ہر سال کی طرح رواں سال بھی پاکستان میں آئی ایس او بھرپور انداز میں یوم القدس مناکر قدس کی آزادی کی تحریک کو جلا بخشیں گے اور ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال یوم القدس 27 المبارک بتاریخ 23 جون بروز جمعہ منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کے تحت ملک بھر میں ریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور کانفرنسز کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں، ملک کے بڑے شہروں جن میں اسلام آباد، لاہور، سکھر، راولپنڈی، گلگت، اسکردو، پشاور میں آزادی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ مرکزی القدس ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے نکالی جائے گی، ریلی کا اختتام تبت سینٹر پر ہوگا، جہاں کانفرنس منعقد ہوگی اور مرکزی خطابات کئے جائیں گے، ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، طلبہ تنظیموں کے نمائندگان اور سماجی و سیاسی شخصیات بھی شریک ہوکر بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔

سرفراز نقوی کا مزید کہنا تھا کہ یوم القدس دراصل استعماری طاقتوں اور ظالم کے خلاف شروع ہونے والی عظیم الشان تحریک کا دن ہے، لہذا یوم القدس تحریک آزادی القدس کے عنوان سے منایا جائے گا، اس سلسلے میں آئی ایس او یمن میں ظلم و بربیت، نائیجریا میں شیخ زکزکی اور بے گناہ مظلوم عوام پر بیہمانہ تشدد، بحرین میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر ان ظالم حکومتوں، عراق و شام میں داعش کی قتل و غارت گری، مملکت خداداد پاکستان میں جاری شیعہ و سنی نسل کشی اور ملک میں پھیلنے والی فرقہ واریت کی آگ کے خلاف بھی آواز کو بلند کرتے ہوئے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دنیا بھر میں ظلم کا شکار انسانیت کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬