23 June 2017 - 09:50
News ID: 428673
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت رکوائیں۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

 :

ہم فلسطینیوں کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھے نگے

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت رکوائیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام شہروں میں جمعۃ الوداع کے موقع پر آج یوم القدس کی ریلیاں، مظاہرے ، سیمینارز اور مذاکروں کا انعقادہو گا۔

انہوں نے بیان کیا : شیعہ علماء کونسل پاکستان دارلحکومت میں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر نادرا چوک تا سرینہ چوک تک نکالے جانیوالی القدس ریلی میں بھر پور شرکت کرئے گی ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاء کردی، ہم فلسطینیوں کی آئینی، جمہوری اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بیان کیا : بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت رکوائیں۔

حجت الاسلام عارف واحدی کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام ساجد علی نقوی کی تجویز کہ مسلمانوں کے پاس وسائل موجود ہیں مگر انہیں امت کی بیداری اور تحفظ کیلئے استعمال نہیں کیا جارہا جس کی وجہ اتحاد کا فقدان ہے۔

انہوں نے بیان کیا : قدس کی آزادی کیلئے او آئی سی کومضبوط کیا جائے یا مسلم ممالک میں عوامی لیڈر شپ اپنے اندر ہم آہنگی پیدا کرکے قدس کی آزا ی کیلئے جدوجہد کرنے سے اپنے ھدف تک پہنچا جا سکتا ہے اور بیت المقدس کو صہیونیت سے آزاد کرایا جا سکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬