27 June 2017 - 23:28
News ID: 428746
فونت
سرگئی لاوروف :
روس کے وزیر خارجہ نے کہا : امریکہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کو نئے روپ میں مدد فراہم کررہا ہے اور امریکہ کا یہ عمل بہت خطرناک ہے۔
سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں بلکہ ان کو مدد فراہم کررہا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : امریکی اتحادی طیارے دہشت گرد تنظیم النصرہ کو نشانہ نہیں بناتے بلکہ ان کی مدد کرتے ہیں۔

لاوروف نے ایتھوپیا کے وزیر خارجہ سے مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کو نئے روپ میں مدد فراہم کررہا ہے اور امریکہ کا  یہ عمل بہت خطرناک ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے بحران سے خارج ہونے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ اور متحدہ کارروائی ضروری ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬