04 July 2017 - 16:32
News ID: 428843
فونت
صادق خان :
لندن کے میئر صادق خان نے کہا : داعش اور امریکی صدر کی رفتار اور گفتار میں کوئی فرق نہیں ہے۔
داعش و ٹرامپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہی بات کررہے ہیں جو دہشتگرد تنظیم داعش کررہی ہے۔

لندن کے میئر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی6 مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر شدت پسند دولت اسلامیہ (داعش)  یہ کہتی ہے کہ اسلام اور مغرب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے اور مغرب مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے، میرے خیال میں یہ بکواس ہے۔ یقیناًہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

لندن کے میئر نے کہا کہ داعش اور امریکی صدر کی رفتار اور گفتار میں کوئی فرق نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬