05 July 2017 - 10:36
News ID: 428861
فونت
سرفراز نقوی :
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا : نسل پرست غاصب صہیونی ریاست اور بھارت کی یہ قربتیں اور اتحاد عالم اسلام اور پاکستان کیلئے خطرے کی علامت ہیں۔
سید سرفراز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے سکردو میں مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کا حالیہ دورہ اسرائیل خطہ میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر قابل توجہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : نسل پرست غاصب صہیونی ریاست اور بھارت کی یہ قربتیں اور اتحاد عالم اسلام اور پاکستان کیلئے خطرے کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا عالم اسلام کو عالم کفر کیخلاف متحد ہونا ہوگا، صیہونی و استعماری طاقتیں مسلم اُمہ کیخلاف متحد ہو رہی ہیں ایسی صورتحال میں اُمت مسلمہ کو اتحاد و وحدت سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل و بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات میں فلسطین کے اہم ترین مسئلہ کو نظر انداز کرنا استعمار کی نئی حکمت عملی کو واضح کرتا ہے جس کیلئے مسلمان ممالک کو آگاہ رہنا ہوگا۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬