‫‫کیٹیگری‬ :
14 July 2017 - 22:04
News ID: 429005
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے موصل کی مکمل آزادی پر مبارکباد پیش کی اور کہا: مرجع عظیم الشان تقلید حضرت آیت الله سید علی سیستانی ، داعش پر پیروزی کے علمبردار ہیں ۔
 حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں جو حسینیہ فاطمہ کبری میں کثیر نمازگزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا کہا: ہم موصل کی آزادی کو مرجع عظیم الشان تقلید حضرت آیت الله سید علی سیستانی کو جو اس پیروزی کے علمبردار ہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس مقام پر آپ کی دست بوسی کرتے ہیں ۔

انہوں نے نیز مسلح فورسز ، عوامی فورس اور شھید گھرانوں کا موصل کی آزادی پر شکریہ ادا اور کہا: ملت عراق اتحاد و یکجہتی کی بنیاد پر داعش کے مقابل پیروز ہوگئی ، کیوں کہ دھشت گرد تنظیم داعش ، غاصب صھیونیت کے مفاد میں گام بردار تھی مگر ملت عراق نے داعش کے مقابل پیروز ہوکر اپنی قدرت و توانائی سب پر ظاھر کردی ۔

نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے واضح طور سے کہا: عالمی میدان میں کردار ادا کرنا اور ملک کی تعمیر ، داعش پر پیروزی کے بعد اہم اقدامات ہیں ، سن 2018 عیسوی میں عراق کو « عرب زبان میڈیا کا دارالحکومت » کے عنوان سے انتخاب کئے جانے کے حوالے سے عراقی وزراء کونسل کا فیصلہ اس بات کا بیانگر ہے کہ عالمی میدان میں عراق کا اہم کردار ہے ۔

انہوں نے جاری مہینہ میں بغداد میں اجلاس منعقد کئے جانے کے حوالے سے اہل سنت سربراہوں کے فیصلے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شدید اختلافات کی بناء پر احتمالا یہ اجلاس منعقد نہ ہوسکے گا ، اگر اس طرح کا اجلاس ملک کی ترقی ، تعمیر اور منفعت کی بنیاد پر ہو تو لائق تحسین قدم ہے وگرنہ برگزار نہ ہو تو بہتر ہے ۔

حجت الاسلام قبانچی نے کردستان کو عراق سے مستقل ہونے کے حوالے سے کرد حکومت کے بعض ذمہ داروں کی جانب رفرنڈم کی بات اٹھائے جانے پر سخت عکس العمل کا اظھار کیا اور کہا: موجودہ حالات اور شرائط میں ملت عراق میں اتحاد و یکجہتی ضروری ہے ، سبھی ملک کر ملک کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کریں ، ایران اور ترکی جیسے ممالک اس رفرنڈم کے مخالف ہیں اور ملک کا آئین بھی کرد حمکرانوں کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا  ۔

انہوں نے اپنے خطبے کے دوسرے حصے میں عراق کے مشھور خطیب حجت الاسلام شیخ احمد الوائلی کی سالگرد پر تعزیت پیش کی ۔

نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے دنیا میں بڑھتی ہوئی شادی کی سن اور کنواروں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی بہ نسبت تشویش کا اظھار کیا اور کہا: شادی سے خانوادے کی بنیادیں مستحکم ہوتی ہیں لہذا شادی کو آسان بنانے اور اس سماجی مشکل کو رفع کرنے کے لئے مناسب اقدامات کیا جائے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۰۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬