14 July 2017 - 21:18
News ID: 429002
فونت
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کی شکست کے بعد بھی داعش مخالف عالمی اتحاد اس ملک سے باہر نہیں نکلےگا۔
امریکن فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےاسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موصل کی آزادی کے باوجود داعش مخالف عالمی اتحاد، دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ اور اپنی موجودگی جاری رکھنے کے لئے اس اتحاد کے اراکین کے ساتھ لازمی یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردوں کی جانب سے افرادی قوت بھرتی کرنے کا سلسلہ جاری رکھےجانے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں ایسے ورکنگ گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں کہ جو اس مسئلے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس چیلینج کا مقابلہ کرنے کے بارے میں تحقیق کررہے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق میں بہت سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ داعش مخالف نام نہاد عالمی اتحاد کے فوجی، دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور عراقی کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی پیشقدمی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد اتحاد کا عراقی فوج کے ساتھ تعاون کا دعوی زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬