‫‫کیٹیگری‬ :
15 July 2017 - 13:05
News ID: 429013
فونت
حوزه علمیہ قم کے استاد:
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین حجت الاسلام مجتبی میردامادی نے کہا: رسول اسلام (ص) سے روایتیں منقول ہیں کہ شیعہ نزول قران کے ساتھ ساتھ وجود میں آئے ہیں ۔
شیعہ

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ قم کے استاد اور سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین حجت الاسلام مجتبی میردامادی نے مسجد امام علی(ع) قم ایران میں شیعہ شناسی عالمی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی انصاری کی شھادت کی دوسری سالگرہ کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مجلسی کی نگاہ میں کتاب بحار الانوار میں موجود شیعوں کے صفات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس کتاب میں موجود روایتیں بیان کرتی ہیں کہ شیعہ ، امیرالمؤمنین علی (ع) کے ماننے والے اور آپ کے محبوں میں سے تھے نیز آپ کی خلافت و عدالت کی تصدیق کرتے تھے ۔

حقیقی شیعہ کی چند خصوصیتیں  

حوزه علمیہ قم کے استاد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امیرالمؤمنین علی (ع) کے شیعوں کی شناختہ شدہ صفت دیانت و امانت ہے کہا: رفتار و گفتار اور کردار میں تواضع شیعوں کی دیگر صفت ہے ، یہ وہ لوگ ہیں جو آخرت کا سرمایہ تباہ نہیں کرتے اور وہ مجلس و محفل جہاں یاد خدا نہ ہو اس میں شریک نہیں ہوتے ۔

انہوں نے مزید کہا: شیعہ حسد نہیں کرتے اور سبھی کے حق میں نیک اور خیر خواہ ہیں کیوں کہ یہ اہل «وَرَع» ہیں اور ہر حال میں تقوا الھی کی مراعات کرتے ہیں ۔

حجت الاسلام میردامادی نے حضرت جعفر امام صادق(ع) سے منقول حدیث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آپ نے فرمایا کہ « میری زینت بنو میری بدنامی اور ناراضگی کا سبب نہ بنو ، لوگوں سے اچھے انداز میں گفتگو کرو اور اپنی زبان کی حفاظت کرو » کہا: آج بعض افراد یہ کہنا ہے کہ سیاسی میدان میں غیبت اور تہمت گناہ نہیں ہے ، مگر یہ بات غلط ہے کیوں کہ غیبت اور تہمت سیاسی اور غیر سیاسی دونوں ہی گناہ ہے ۔

انہوں نے آخرم میں رسول اسلام (ص) کی حدیث «یا علی انت و شیعتک هم الفائزون» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شیعوں کی پیدائش کے سلسلے میں تمام اقوال کہ شیعہ عصر آل بویہ، صفوی وغیره میں وجود میں آئے غلط ہے کیوں کہ پیغمبر اکرم (ص) سے متعدد روایتیں موجود ہیں کہ شیعہ نزول قران کے ساتھ ساتھ وجود میں ائے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۱۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬