15 July 2017 - 13:14
News ID: 429014
فونت
امریکی فوج نے افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کنڑ میں ایک حملے کے دوران دہشتگرد گروہ داعش کا ایک اہم سرغنہ ہلاک کردیا۔
ابوسید خراسان

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پینٹاگون کی ترجمان ڈانا وائٹ نے کل رات دہشتگرد گروہ داعش  کےسرغنہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے بارے میں بتایا ہے کہ ابوسید خراسان صوبے میں داعش کا امیر تھا۔

پینٹاگون کے مطابق یہ کارروائی رواں ہفتے کے آغاز یعنی 11 جولائی کو کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی کا مقصد جنگ ہے۔

امریکہ نے 2001 میں افغانستان پر حملہ کیا اور اس ملک پر قابض ہوا لیکن کئی سال گذرنے کے باوجود بھی نہ فقط امریکہ افغانستان میں امن برقرار نہیں کر سکا بلکہ افغانستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے گئے اور اس وقت بھی تقریبا دس ہزار امریکی فوجی افغانستان میں تعینات ہیں اور امریکہ فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا ارادہ رکھتاہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬