14 July 2017 - 23:54
News ID: 429008
فونت
جے یو پی، مرکزی جماعت اہلسنت، انجمن طلباء اسلام اور انجمن نوجوانان اسلام کی تنظیمیں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ۹ بجے شب محافل درود و سلام کا اہتمام کریں گی۔ ان محافل میں عالم اسلام کے اتحاد، امت مسلمہ کے مسائل کے حل، دہشتگردی کے خاتمے اور غلبہ اسلام کی دعائیں مانگی جائیں گی اور ترکی کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی فوجی کوشش کو ناکام بنانے والی ترک عوام کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
پاکستان کی اہلسنت جماعتوں کے رہنما

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہلسنت کے نگران اعلی صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے طیب اردگان کی اپیل پر 15 جولائی کو ملک بھر میں ’’یوم درود و سلام ‘‘منایا جائے گا۔

اس سلسلہ میں جے یو پی، مرکزی جماعت اہلسنت، انجمن طلباء اسلام اور انجمن نوجوانان اسلام کی تنظیمیں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 9 بجے شب محافل درود و سلام کا اہتمام کریں گی۔ ان محافل میں عالم اسلام کے اتحاد، امت مسلمہ کے مسائل کے حل، دہشتگردی کے خاتمے اور غلبہ اسلام کی دعائیں مانگی جائیں گی اور ترکی کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی فوجی کوشش کو ناکام بنانے والی ترک عوام کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان انھوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کیا ہے۔

صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا ہے کہ ترکی کی بہادر عوام نے گذشتہ برس 15 جولائی کو اپنی جانیں قربان کر کے منتخب جمہوری حکومت کو ختم کرنے کی فوجی سازش ناکام بنا کر عظیم مثال قائم کی تھی، فوجی آمر منتخب حکومتوں کے تختے الٹنے کی روش چھوڑ دیں، ترکی کی عوام نے فوجی ٹینکوں کے آگے لیٹ کر جس جذبے کا اظہار کیا تھا اس جذبے سے دنیا بھر کے جمہوریت پسندوں کو ولولہ تازہ ملا ہے، ہم ترکی کی بہادر، جمہوریت نواز اور اسلام پسند عوام کو سلام پیش کرتے ہیں اور ترک عوام کے لیڈر طیب اردگان کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬