14 July 2017 - 21:20
News ID: 429003
فونت
شام کے شہر رقہ پر نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے فضائی حملے میں کم سے کم دس عام شہری مارے گئے ہیں۔
امریکن جنگی جہاز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے رقہ کے علاقے درعیہ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی بمباری میں مارے جانے والے دس میں سے سات افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ایئر وارز نامی مانیٹرنگ گروپ کی تحقیقات کے مطابق عراق اور شام میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں تقریبا تین ہزار عام شہر مارے جاچکے ہیں۔

امریکہ نے پچھلے چند برسوں کے دوران، داعش کے خلاف جنگ کے بہانے عراق اور شام میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری اور  دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے شامی فوجی مارے گئے ہیں۔

امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ایسے وقت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا دعوی کر رہےہیں جب داعش سمیت خطے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے قیام اور ان کی مالی و اسلحہ جاتی حمایت کی خبریں بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬