15 July 2017 - 23:02
News ID: 429021
فونت
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے شام کے اقتداری اعلی اور ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
علی شمخانی اور الیگزینڈر لاورنتیف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے الیگزینڈر لاورنتیف سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی شمخانی کا کہنا تھا کہ تمام ملکوں کو شام کی ارضی سالمیت اور اقتداراعلی  کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ کسی بھی معاہدے اور سمجھوتے میں اس اصول کو نظر انداز نہیں کیا جائےگا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ صیہونی حکومت ، شام کی حکومت اور مزاحمتی قوتوں کو کمزور کرنے کے لیے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنا رہی ہے تاکہ ایک جانب اپنی ناجائز سرحدوں کو تحفظ اور دوسری جانب فلسطینیوں کی سرکوبی کاسلسلہ جاری رکھ سکے۔

 علی شمخانی نے کہا کہ بعض دہشت گرد عناصر سیاسی مذاکرات اور جنگ بندی سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے جو ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجربات سے ثابت ہوگیا ہے کہ دہشت گرد عناصرکہ جو کبھی سمجھوتے اور اصول کے پابند نہیں رہے ہیں انسانوں کے قتل اور اپنے غیر انسانی اہداف کے حصول کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔

 روسی صدر کے خصوصی نمائندے الیگزینڈر لاو رنتیف نے اس موقع پر کہا کہ ایران روس شام میں حقیقی معنوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک ایران روس اور شام کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔/۹۸۸ /ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬