![بہرام قاسمی](/Original/1396/01/08/IMG21554119.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ ایران مخالف بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نےکہا کہ امریکی صدر کے مشیر بدستور احمقوں کی جنت میں گھوم رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے مشیروں کو ایران، خطے اور دنیا کے حالات سے چنداں واقفیت نہیں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر دعوی کیا تھا کہ ایران یورپ کے لیے سنگین خطرہ ہے اور امریکہ بقول ان کے عالمی استحکام کے لیے کوشش کر رہا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنکھیں کھول کے خطے اور دنیا میں ایران کے مثبت، تعمیری اور استحکام پیدا کرنے والے کردار کا مشاہدہ کریں۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ خطے کی بدامنی اور عدم استحکام میں خود امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا کردار دنیا سے پوشیدہ نہیں ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰