23 July 2017 - 14:29
News ID: 429136
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : موجودہ وزیر اعظم نواز شریف اب کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتے کے وہ اب بھی وزارت عظمی کے عہدہ پر فائز رہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی  ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی جنوبی پنجاب کے دورہ جات کے دوران مرکزی امام بارگاہ کوٹ ادو میں عمائدین سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان کے استحکام کے لیے انصاف کا عمل بہت ضروری ہے۔ موجودہ وزیر اعظم نواز شریف اب کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتے کے وہ اب بھی وزارت عظمی کے عہدہ پر فائز رہیں۔ اس لیے انہیں فورا استعفی دینا چاہیے۔

انہوں نے بیان کیا : جنوبی پنجاب کی عوام کا معاشی استحصال کیا گیا۔ اس خطہ میں عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کل مستونگ میں ہونے والے سانحہ پرحکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

بلوچستان حکومت امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں،دہشتگردوں کے نرسری کالعدم شدت پسند گروہ کو بلوچستان میں مکمل آزادی دینا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ناکام بنانے کی سازش ہے، ان دہشتگردوں گروہوں نے نام بدل کر پورے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور اب یہ سارے دہشتگرد گروہ داعش کے کے تلے جھنڈے منظم ہوکر پاکستان کو اپنی آماجگاہ بنانے میں کوشاں ہے۔

ہر سانحے کے بعد باقاعدہ طورپر داعش واقعے کی ذمہ داری نہ صرف قبول کرتی ہے بلکہ آئندہ بھی اسی طرح کے حملوں کی دھمکیاں دیتی ہے  ،وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اگر عوام کی جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتے یا پھر وزیر داخلہ کے پاس اختیارات نہیں ہے تو  تو اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬