23 July 2017 - 14:51
News ID: 429140
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا : تیس سال سے لوٹ مار کرنیوالے حکمران ڈرامہ کر کے مظلوم نہیں بن سکتے ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی روحیں حکمرانوں کا پیچھا کر رہی ہیں، ظفر حجازی کی گرفتاری بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

 حکمرانوں کی تجارت اور تاجروں کی حکومت دونوں تباہ کن ہیں، شریف خاندان اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکا، جعلی دستاویزات دے کر عدالت سے کلین چٹ لینے کی کوششیں ناکام ہو گئیں، پاناما کیس کا فیصلہ کرپشن کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، اب ملک میں حکمرانوں کا قانون نہیں قانون کی حکمرانی چلے گی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم سدا بہار حکمران خاندان کے کڑے احتساب کی منتظر ہے، پنجاب حکومت دیوالیہ ہو چکی ہے، پنجاب حکومت کے چالیس ارب روپے کے چیک کیش نہ ہونا سنگین معاملہ ہے، اعلی عدالتوں سے نواز شریف کیخلاف فیصلے نہ آنے کی روایت ختم ہونی چائیے۔

انہوں نے کہا : تیس سال سے لوٹ مار کرنیوالے حکمران ڈرامہ کر کے مظلوم نہیں بن سکتے، پاناما کیس پر عدالت کا فیصلہ ملک میں موثر احتساب کی بنیاد بنے گا، قوم کو سپریم کورٹ کے ججوں سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔ دو جج پہلے ہی نواز شریف کیخلاف فیصلہ سنا چکے ہیں اب مزید ایک جج نے بھی وزیراعظم کیخلاف فیصلہ سنا دیا تو وہ نااہل ہو جائیں گے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ جے آئی ٹی نے وہ کام کیا جو نیب اور ایف آئی اے نہ کر سکیں، وزیراعظم نے جلسوں میں بھارت کی بجائے جے آئی ٹی پر تنقید کر کے چھوٹی حرکت کی ہے، پاناما حکمرانوں کے گلے کا طوق بن چکا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬