26 July 2017 - 18:21
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 429186
فونت
سعودی عرب کے فوجیوں نے العوامیہ کے شیعہ نشین علاقے کے شہریوں پر گولہ باری کی ہے۔
العوامیہ

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقہ العوامیہ پر سعودی فوج نے وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی متعدد افراد کو زخمی اور گرفتار بھی کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی فوج نے لعوامیہ کے شہریوں کے گھروں کو ڈھانے کے لئے وحشیانہ طریقے سے توپ کے گولے داغے ہیں۔

سعودی فوج نے العوامیہ کو گذشتہ دو ماہ سے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ آل سعود حکومت، العوامیہ کے شیعہ نشین علاقے کا تانہ بانہ اور آبادی کا تناسب بگاڑنا چاہتی ہے۔

شیعہ مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے ہولناک اور سنگین جرائم میں اضافے کے باوجود عالمی برادری سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، ناانصافی اور دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف دوہزارگیارہ سے مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ان مظاہروں میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬