رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے رکن حبیب الطرفی نے ہفتہ کے روز لندن میں شائع ہونے والے سعودی 'الشرق الاوسط' اخبار کی بے بنیاد اور جھوٹی خبر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : عراق کی اعلی مجلس کے سربراہ 'سید عمار حکیم' کی ایران سے دوری کا دعوی بے بنیاد اور بکواس ہے۔
اس موقع پر انہوں نے سعودی 'الاشرق الاوسط' اخبار کی خبر کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بے بنیاد دعووں کا مقصد اچھی پالیسی کی پوزیشن کی تباہی ہے۔
انہوں نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرتے ہیں کیونکہ عراق نے ہمیشہ عراق کی حمایت کی ہے۔
عراقی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ عراق کی اعلی مجلس اور قومی حکمت کی تحریک نے تمام علاقائی اور عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے ہیں اور ایک ممک کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نظر انداز نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، سعودی 'الاشرق الاوسط' اخبار نے ہفتہ کے روز دعوی کیا کہ سید عمار حکیم قومی حکمت کی تحریک کی تشکیل کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران اور دوسرے عرب ممالک سے دور ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس جھوٹی خبر کے برعکس عمار حکیم نے اس تحریک کی تشیکل کے موقع پر اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص رہبر معظم کی حمایت کی تعریف کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/