08 August 2017 - 21:59
News ID: 429388
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا : پاکستان میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا بانی کو ملک کی عدالت نے تو نااہل قرار دیا لیکن خدا کی عدالت میں بھی ابھی بہت سارے فیصلے ہونے باقی ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں مہدی برحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے مشن کو زندہ رکھنے پر مجلس وحدت مسلمین تحسین کی مستحق ہے۔ علامہ عارف حسینی وحدت کے حوالے سے ایک معتبر نام تھے جن کا مشن آج بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا : پاکستان میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا بانی کو ملک کی عدالت نے تو نااہل قرار دیا لیکن خدا کی عدالت میں بھی ابھی بہت سارے فیصلے ہونے باقی ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ممتاز قادری کو پھانسی دینا، پارا چنار کے مظلوم افراد کا قتل عام اور ماڈل ٹاؤن میں خواتین کو گولیاں مارنے کے جر م کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں داعشی فکر کو پروان چڑھانا چاہتا تھا۔ داعش آج پاکستان کی سرحد پر کھڑی ہے۔ میں تمام کالعدم جماعتوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ پاک فوج سے پہلے اس ملک کے دشمنوں کو ہم سے ٹکرانا ہو گا جو انجام یزید کا ہوا وہی انجام ان دہشت گرد قوتوں کا ہوگا۔

حامد رضا نے کالعدم جماعت اہل سنت والجماعت (سپاہ صحابہ)، لشکر جھنگوی سمیت دیگر جماعتوں کا نام لیکر مذمت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬