10 August 2017 - 22:07
News ID: 429413
فونت
نائیجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے چاڈ جھیل پر قبضہ کرکے ۳۰ ماہی گیروں کو ہلاک کر دیا ہے۔
بوکو حرام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے چاڈ جھیل پر قبضہ کرکے 30 ماہی گیروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے  جون 2017 سے لے کر اب تک تقریباً 113 افراد کو ہلاک کیا ہے اور حالیہ دنوں میں وہابی دہشت گردوں کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

صوبہ بورنو کے حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ حملے میں علاقے کے مختلف مقامات پر 30 سے زائد افراد کو ہلاک کیا گیا ۔

واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے اپنے منظر عام پر آنے کے حالیہ 8 سالوں کے دوران 20 ہزار سے زائد افراد کو قتل اور 2 ملین 7 لاکھ افراد کو بے وطن کر دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬