22 August 2017 - 13:43
News ID: 429596
فونت
روس کی وزارت دفاع نے شام میں داعش کے ۲۰۰ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی فوج کے جنگی طیاروں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شام کے شہر دیرالزور میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بین الاقوامی کالعدم دہشتگرد گروہ داعش کے 200 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس فضائی حملے میں اس دہشتگرد گروہ کا سازو سامان بھی تباہ ہوا ہے تاہم روسی وزارت دفاع کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کارروائی کب عمل میں لائی گئی۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق شامی فورسز اور روسی فضائیہ کی جانب سے داعش کو شام کے شہر الرقہ کے جنوب اور حمص کے مغربی علاقوں سے نکالے جانے کے بعد جنگجو اب دیرالزور کی طرف توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬