پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ۱۰ وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ہرنائی کے علاقے نشپٹی میں وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، فورسز نے 3ٹھکانے بھی تباہ کرکے بڑی تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ یاد رہے کہ دہشت گرد 14 اگست کو ایف سی قافلے پر بم حملے میں ملوث تھے، جس میں6ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے