شامی فوج نے حلب میں النصرہ فرنٹ کا حملہ ناکام بناتے ہوئے صوبہ ادلب سے بھاگنے والے ۲۵ داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب میں النصرہ فرنٹ کا حملہ ناکام بناتے ہوئے صوبہ ادلب سے بھاگنے والے 25 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شامی فوج کی صوبہ دیر الزور میں بھی داعش دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے ۔
شامی فوج نے مختلف محاذوں پر داعش کے اسلحہ اور گولہ بارود کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ہے ۔
صوبہ حماہ میں بھی شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے کئی علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے