21 September 2017 - 18:03
News ID: 430035
فونت
رجب طیب اردوغان :
ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ وہ عراق کے کردستان علاقہ میں ریفرنڈم کے بالکل خلاف ہیں اور وہ عراقی کرد پارٹی کے خلاف پابندیاں عائد کریں گے۔
رجب طیب اردوغان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ وہ عراق کے کردستان علاقہ میں ریفرنڈم کے بالکل خلاف ہیں اور وہ عراقی کرد پارٹی کے خلاف پابندیاں عائد کریں گے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی حکومت، عراقی پارلیمنٹ اور عراقی عدلیہ نے بھی ریفرنڈم کی مخالفت کردی ہے۔

ترک صدر رجب طيب اردوغان نے کہا ہے کہ آزادی کے ليے ريفرنڈم کے منصوبے کے سبب وہ شمالی عراق کے کُردوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے نيو یارک میں صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی عراق ميں ريفرنڈم کے ممکنہ انعقاد سے مشرق وسطیٰ ميں مسلح تنازعات کی ايک نئی لہر شروع ہو جائے گی۔

اردوان نے مزيد بتایاکہ جمعہ کو ہونے والے ترک سلامتی کونسل اور ملکی کابينہ کے اجلاس میں شمالی عراق کے خلاف پابندیاں پر بات چيت کی جائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬