15 October 2017 - 13:05
News ID: 430183
فونت
روسی صدر :
روسی صدر نے کہا : دہشت گردی کےخلاف جنگ میں دہرا معیار بالکل غلط ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ کاخفیہ ایجنڈا نہیں ہوناچاہیے۔
پوتن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر پوتین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں دہرا معیار بالکل غلط ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ کاخفیہ ایجنڈا نہیں ہوناچاہیے۔

روسی صدر نے  روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں عالمی پارلیمانی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی کے سیاسی مفاد کے لیے دہشت گردوں کواستعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ مل کراور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کرلڑی جانی چاہیے۔

صدر پوتین نے کہا کہ خود مختار ریاستوں کے معاملات میں سوچے سمجھے بغیر مداخلت سے صرف افراتفری پھیلتی ہے، ایسی مداخلت سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک میں عدم استحکام ہوا۔

پوتین نے مزید کہا کہ مستقل ممالک کے معاملات میں مداخلت سے کشیدگی میں اضافہ اور دہشت گردی کو فروغ ملا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬