‫‫کیٹیگری‬ :
04 October 2017 - 10:45
News ID: 430220
فونت
آیت الله عباس کعبی:
خبرگان رھبر کونسل میں خوزستان کے عوامی نمائندہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سامراجی طاقتیں اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ وہ ملت ایران سے ٹکرانے کی طاقت نہیں رکھتیں کہا: ہم اسلام کی سامراجیت پر پیروزی کے دور سے گذر رہے ہیں ۔
آیت الله کعبی

خبرگان رھبر کونسل میں خوزستان کے عوامی نمائندہ آیت الله عباس کعبی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں رھبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات میں دئے گئے انتباہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سامراجی نظام حکومت خصوصا امریکا و اسرائیل نے گذشتہ ۴ عشرے میں انقلاب اسلامی سے منھ کی کھائی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: سامراجی نظام حکومت نے پوری تاریخ میں اپنے کسی بھی دورہ میں انقلاب اسلامی اور ملت ایران کے بقدر منھ کی نہیں کھائی اور آج بھی منھ کی کھا رہے ہیں ، الحمد للہ نظام اسلامی ایران نے اپنی علمی توانائی و ترقی اور ملک کی دفاعی طاقت کے سبب ، دشمن کا غرور توڑ کر رکھ دیا ہے اور اس کی ابہت کا پانی اتار دیا ہے ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج اسلامی جمھوریہ ایران ، علاقائی اور عالمی طاقت شمار کیا جاتا ہے کہا: ایران کو کوئی بھی طاقت فوجی دھمکی نہیں دے سکتا ۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی جمھوریہ ایران آج ہر دور سے بھی زیادہ سامراجی پیلٹ فارم کے لئے خطرناک ہے ، لہذا رھبر معظم انقلاب اسلامی کے زیر سایہ حاصل ہونے والی قومی عزت و اقتدار و ترقی نیز دفاعی توانائی نے دشمن کے دل میں خوف بیٹھا دیا ہے اور اس کی دھمکیوں کو بے اثر کردیا ہے ۔

آیت الله کعبی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سامراجیت اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ اُس میں ملت ایران سے ٹکرانے کی توانائی نہیں کہا: ہم اسلام کی سامراجیت پر پیروزی کے دور سے گذر رہے ہیں اور انشاء اللہ داعش و تکفیریت کی بچی ہوئی ٹکڑیوں پر اسلامی استقامت کی ہمہ جانبہ پیروزی کے بعد ایک نئی اسلامی قدرت و تہذیب کے شاھد ہوں گے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰ / ک۳۷۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬