02 October 2017 - 17:37
News ID: 430198
فونت
عاشور دنیا کے مختلف گوشے میں اتحاد و ہمدلی کی نشانی رہا ، اس دن شیعوں کے ساتھ ساتھ اہل سنت نے بھی حضرت امام حسین کی عزاداری برپا کی ۔
 عاشورا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان ، عراق ، ھندوستان اور دنیا کے مختلف گوشے میں عاشور اتحاد و ہمدلی کی اپنی مثال رہا ، اس دن اہل سنت نے بھی شیعوں کی طرح نواسہ رسول اسلام (ص) اور آپ کے اصحاب با وفا کا غم منایا ۔

سلیمانیہ عراق میں عاشور کو گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ہزاروں اہل سنت عزادار شیعوں کے ساتھ رہے اور مجلس و ماتم برپا کیا کہ جسے کرد زبانی عراقی چائنلز نے براہ راست نشر کیا ۔

کردستان عراق میں ہونے والے ریفرنڈم کو لیکر اربیل اور بغداد کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے باوجود متعدد سیاسی شخصیتوں اور رھبروں نے عاشور کے پروگرام میں شرکت کی اور یہ بیانیہ متنشر کیا کہ امام حسین علیہ السلام اسلامی اتحاد کا مرکز ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۷۴

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬