02 October 2017 - 17:54
News ID: 430200
فونت
مقررین نے فلسفہ شہادت کے بارے میں تفصیل سے بیان کرتے ہوئے امام حسین (ع) کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی۔ علی نگر میں ذوالجناح، عَلم اور تازیہ کے جلوس نکالے گئے جو امام بارگاہ چندر کوٹ سے شروع ہو کر کربلا میں اختتام پذیر ہوئے جس دوران سینکڑوں کی تعداد میں عزاء داروں نے روایتی انداز میں ماتم کیا ۔
کشمیر میں عاشورا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر کے ضلع رام بن کے چندر کوٹ علاقہ میں بھی شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جلوس عزاء نکالا گیا، جس دوران واقعہ کربلا پر روشنی ڈالنے کے علاوہ مقررین نے فلسفہ شہادت کے بارے میں تفصیل سے بیان کرتے ہوئے امام حسین (ع) کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی۔

علی نگر میں ذوالجناح، عَلم اور تازیہ کے جلوس نکالے گئے جو امام بارگاہ چندر کوٹ سے شروع ہو کر کربلا میں اختتام پذیر ہوئے جس دوران سینکڑوں کی تعداد میں عزاء داروں نے روایتی انداز میں ماتم کیا، اس ماتمی جلوس میں نوجوانوں کے علاوہ بھاری تعداد میں بچے اور بزرگ بھی شامل تھے۔

جلوس سے قبل امام بارگاہ میں منعقدہ مجلس میں مختلف مکاتیب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و دانشوروں نے امام حسین (ع) اور ان کے بہتر جاں نثاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اکساٹھ ہجری کے ان حالات و واقعات پر روشنی ڈالی جن میں حضرت امام حسین (ع) نے اپنی جان مبارک قربان کر کے حق، صداقت اور ایمان کا عَلم بلند رکھا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬