04 October 2017 - 18:44
News ID: 430223
فونت
وزیر اوقاف فلسطین:
فلسطین کے وزیر اوقاف و دینی امور نے غاصب صھیونیت کے فسلطینی مقدسات پر حملہ ور ہونے کی جانب اشارہ کیا اور عالمی معاشرے سے درخواست کی کہ اس ملک کے مقدسات خصوصا مسجد الاقصی پر صھیونی حملے کو فی الفور روکے ۔
شیخ یوسف ادعیس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، فلسطین کے وزیر اوقاف و دینی امور شیخ یوسف ادعیس نے گذشتہ روز بیانیہ دیتے ہوئے کہا: غاصب صھیونیت نے گذشتہ ماہ ستمبر میں 110 بار فلسطین کے اسلامی مقدسات کی توھین کی ہے ، مسجد الاقصی پر ہر دن حملہ ، نمازیوں کی گرفتاری ، کھندائی اور قبرستانوں کی بے حرمتی ان تمام باتوں میں سے ہیں ۔

اس بیانیہ میں آیا ہے : شهر «الخلیل» کی مسجد ابراهیمی بھی ، یہودی سازی ، آذان پر پابندی ، مسجد کے دروازے بند کئے جانے جیسے اسرائیل کی گھناونی سیاست سے روبرو رہی ہے  ۔

ادعیس نے یہ کہتے ہوئے کہ غاصب صھیونیت مسجد الاقصی اور حرم ابراهیمی میں اپنی اندھی اور تصوراتی سیاست کو جامہ عمل پہنانے میں مصروف ہے کہا: اسرائیل اس طرح کے اقدامات کے ذریعہ دنیا کے مسلمانوں اور عربوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ ان کا مسجد الاقصی اور حرم ابراهیمی پر کوئی حق نہیں ہے اسی بنیاد پر مسجد الاقصی جیسی سیاست شهر «الخلیل» کی مسجد ابراهیمی پر بھی اجراء کرنا چاہتا ہے ۔

فلسطین کے وزیر اوقاف و دینی امور نے اس بیانیہ میں کہا: صھیونی فوجیوں کا مسجد الاقصی پر حملہ ، دیوار گرانا ، مسجد الاقصی اور مقبرہ «یوسفیہ» کے بغل میں موجود مقبرة «شهداء» کی کھندائی ، غاصب صھیونیت کی دیگر جنایتوں کا حصہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: غاصب صھیونیت آئے دن پرانے شھر قدس اور مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے لئے محدودیت قائم کرنے میں مصروف ہے ۔

اس فلسطینی عالم دین نے اپنے بیانیہ میں تاکید کی کہ عیسائیوں کے مقدس مقامات بھی اسرائیلیوں کے حملے سے محفوظ نہیں ہیں ، ان کے چرچ پر بھی ان کی زد میں رہتے ہیں ۔

دوسری جانب شهر بیت ‌المقدس میں موجود تمام فلسطینی کمیٹیوں نے تمام فلسطینی مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ صھیونیوں کی وسعت طلب سیاست اور «عرش» نامی یہودی عید کے قریب ہونے کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ مسجد الاقصی میں حاضر ہونے کی کوشش کریں ۔

اوقاف و اسلامی مقدسات کونسل ، مسلم سپریم کونسل ، سرزمین قدس و فلسطین کے مفتی ، قدس اوقاف کے جنرل سکریٹری نے بھی اپنے بیانیہ میں کہا کہ غاصب صھیونیت اپنی عید عرش کے دن مسجد  الاقصی پر حملہ ور ہونے کی کوشش کریں گے لہذا ہر قسم کے اقدامات کے مقابل ہوشیاری کام لیں ۔/۹۸۸ / ن۹۳۰/ ک۴۴۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬