رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے پیر کے روز دریائے فرات کے مغربی کنارے کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق ان حملوں میں داعش کے سات سرغنے ہلاک ہوئے ہیں جن میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کا انچارج بھی شامل ہے۔
اس سے پہلے پیر کے روز روسی فیڈرل سیکورٹی فورس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ملکی انٹیلی جینس نے داعشیوں کی ٹولی کا پتہ لگانے کے بعد اسے تہس نہس کردیا ہے۔
روس کی فیدرل سیکورٹی فورس کے مطابق داعشی ٹولی میں شامل بعض عناصر کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیشن کی جارہی ہے۔
روسی ذرائع کے مطابق داعشی دہشت گردوں کی یہ ٹولی دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردی کرنا چاہتی تھی۔دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جس میں ہینڈگرنیڈ اور مواصلاتی آلات بھی شامل ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰