04 October 2017 - 19:03
News ID: 430229
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ۲ کشمیری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی کشمیری ذرائع ابلاغ سے رپورٹ کے مطابق ، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پرضلع پونچھ کی  دیہی آبادی کو نشانہ بنایا ہے پاکستانی فوج کی فائرنگ سے کئی مویشی بھی تلف ہوگئے ہیں جبکہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے پاکستان میں بھی جانی نقصان ہوا ہے۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کاکوٹا، شفر، سیریان اور نارا کوٹ کی دیہی آبادی پر مارٹر گولے داغے اور شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے شفر میں سخی کیانی نامی شخص کے گھر پر لگے، بھارتی گولہ باری سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬