اقوام متحدہ نے یمن پر حملے کے لئے سعودی عرب کی سربراہی والے اتحاد کو بلیک لیسٹ میں شامل کر دیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک سے رویٹر نے رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی سربراہی والے اتحاد کو چھے سو تراسی یمنی بچوں کو قتل اور زخمی کرنے اور دوہزار سولہ میں اس ملک کے دسیوں اسپتالوں اور اسکولوں پر بمباری کرنے کے سبب اپنی بلیک لیسٹ میں شامل کر لیا ہے-
درایں اثنا اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ادارہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے جرائم پر خاموش نہیں رہےگا-
اقوام متحدہ کی خفیہ لیسٹ کے متن میں جسے رویٹر نےگذشتہ منگل کو شائع کیا ہے اس میں کھل کر سعودی عرب کا نام نہیں لیا گیا تھا تاہم سعودی اتحاد کا ذکر موجود تھا-
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے