رسا نیوز ایجنسی کی پاکستانی ذرائع سے رپورٹ کے مطابق ، پاکستان میں پشاور ایئرپورٹ پر طیارے پر فائرنگ اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تین وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تینوں وہابی دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے تھااور تینوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اقرار جرم کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کوخیبرپختونخوا کی جیل میں پھانسی دی گئی، پھانسی پر لٹکائے جانے والوں میں ساجد، بہرام شیر اور فضل غفار شامل ہیں۔
پھانسی پانےوالا دہشت گرد ساجدولد ابراہیم کالعدم نظیم کا رکن تھا اور پیر اسرار اور اسکےخاندان کے 8 افراد کے قتل میں بھی ملوث تھا۔اس کے علاوہ شہریوں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کےاہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھا۔
دہشت گرد ساجد پشاور ایئرپورٹ پر طیارے پرفائرنگ میں ملوث تھا، طیارے پر حملے میں خاتون جاں بحق اور 2 مسافر زخمی ہوئے تھے۔آرمی چیف نے دہشت گردساجدکے ڈیتھ وارنٹ پر7نومبر2016 کو دستخط کیےتھے۔
دہشت گرد فضل غفار سے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی، اس کے ڈیتھ وارنٹ پرآرمی چیف نے15 مارچ 2016 کو دستخط کیے۔جبکہ دہشت گرد بہرام اسکول تباہ کرنے اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھااور اس کےڈیتھ وارنٹ پر14جولائی 2016 کو دست خط کیے گئے تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰