06 October 2017 - 17:43
News ID: 430248
فونت
میانمار فوج اور اس ملک کے انتہاپسند بدھسٹ کے ہاتھوں اب بھی روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے ۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، میانمار کی فوج اور انتہاپسند بدھسٹ، روہنگیا مسلمانوں کا مسلسل قتل عام کررہے ہیں اور بنگلادیش کی جانب ان کے فرار کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ اس میں اضافہ ہوا ہے-

درایں اثنا بنگلادیش کے مقامی اداروں نے خبر دی ہے کہ روہنگیا عورتوں اور بچوں میں مختلف طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں-

بنگلادیش کے حکام نے کہا ہے کہ وہ آٹھ لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کے لئے ایک بڑا پناہ گزیں کیمپ قائم کریں گے-

دوسری طرف رویٹر نے اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ میانمار سے بنگلادیش کی جانب روہنگیا مسلمانوں کی نقل مکانی کا سلسلہ ابھی بند نہیں ہوا ہے اور میانمار میں موجود لاکھوں پناہ گزیں اب بھی وہاں سے بھاگنے کی کوشش میں ہیں-

اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی ابتر صورت حال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کے مسلمان نشین صوبہ راخین میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینا ناقابل قبول ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬