02 October 2017 - 13:04
News ID: 430189
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس اور کینیڈا میں دہشتگردانہ حملوں کی جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئےمذمت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ھمدردی کا اظہار کیا۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کل رات  فرانسیسی شہر 'مارسے' اور کینیڈا کے شہر 'ایڈمنٹن' میں رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے.

بہرام قاسمی نےکا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض ممالک دہشتگردوں کو تجارتی مفادات کے لئے استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کی وجوہات کی غلط نشاندہی بھی کرتے ہیں جبکہ دہشتگرد عناصر نے ایک بار پھر اپنے شیطانی چہرہ دکھاتے ہوئے نہتے عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا.

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا بالخصوص علاقائی ممالک دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اور موثر اقدامات اٹھائیں.

واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں ایک حملہ آور شخص نے اپنی گاڑی کے ذریعے ایک پولیس چوکی  پرحملہ کر دیا بعد ازاں حملہ آور نیچے اترا اور قریب موجود ٹریفک پولیس افسر کو چاقو کے وار سے زخمی کر ڈالا.

کارروائی کے بعد حملہ آور ایک ٹرک میں بیٹھ کر فرار ہو گیا اور اس دوران سڑک پر چلنے والے چار راہ گیروں کو بھی کچل کر زخمی کر دیا.

ادھر فرانسیسی شہر مارسے میں سینٹ چارلز ٹرین سٹیشن پر ایک حملہ آور نے چاقو سے وار کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا./۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬