ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت مختلف شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عظیم الشان قربانی کی یاد میں عزاداری عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے یوم عاشور کے موقع پر مختلف شہروں میں جلوس عزا اور علم برآمد ہوئے ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی ہندوستانی ذرائع ابلاغ سے رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت مختلف شہروں اور ریاستوں میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عظیم الشان قربانی کی یاد میں عزاداری عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا ، یوم عاشور کے موقع پر مختلف شہروں میں جلوس عزا اور علم برآمد ہوئے ۔
نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے بہتر باوفا ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کیلئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں " یوم عاشور" دنیا بھر میں مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق ایران، عراق، پاکستان ، ہندوستان، ترکی، بحرین، لبنان ، شام، روس، سعودی عرب، یمن، آذربائیجان، یورپ اور امریکہ کے شیعوں نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم شہادت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے