02 October 2017 - 12:54
News ID: 430186
فونت
بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مجالس عزا پر حملے کرکے متعدد عزاداروں کا گرفتار کرلیا ہے۔
 بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے دارالحکومت منامہ کے مغربی علاقے میں عزاداری کی ایک مجلس پر حملہ کرکے معروف خطیب عبدالامیر بلادی کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق انہیں الحورہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے اور جہاں کسی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ذاکر اہلبیت عبدالامیر بلادی کو مجلس عزا کے دوران ملک کے سرکردہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کے حق میں دعا کرانے کے باعث گرفتار کیا ہے۔ بحرین کی شاہی حکومت نے آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ اور کئی ماہ سے انہیں ان کے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں عزاداروں حملے سیاہ پرچموں اور بینروں کی بے حرمتی کا سلسلہ شروع کردیا تھا جس کے دوران سیکڑوں عزاداروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

حکومت بحرین نے مجالس عزا کے دوران ملک کے سرکردہ عام دین آیت اللہ عیسی قاسم کا نام لینے پر پابندی عائد کردی رکھی ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ذاکر اہلبیت علی حمادی کو باز پرس کے لیے حمد سٹی پولیس اسٹیشن طلب کرلیا ہے۔

بحرین میں علما اور ذاکرین کی گرفتاریاں ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کے خلاف سعودی عرب کی حمایت یافتہ شاہی حکومت کے مخاصمانہ اقدامات کا حصہ ہے۔

دوسری جانب بحرین کی شاہی حکومت کی ایک نمائشی عدالت نے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن نبیل رجب کے خلاف مقدمہ کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کردی ہے۔

نبیل رجب کو جون دوہزار سولہ کو حکومت پر نکتہ چینی کرنے اور یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کی جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

حکومت بحرین نے ان پر ملکی صورتحال کو سوشل میڈیا اور دیگر عالمی فورموں پر توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کی انہوں نے ہمیشہ تردید کی ہے۔

دارایں اثنا بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت الوفاق اسلامی نے ملکی عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی عدالتیں جمہوریت اور عوام کی سرکوبی میں حکومت کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔

الوفاق اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ حسن الدیہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بحرین ملکی عدالتوں کو عوام کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بحرین کو علاقائی اور عالمی حمایت کے باوجود عوام کے مقابلے میں شکست اور ناکامی کا سامنا کر نا پڑے گا۔

شیخ حسن الدیہی کا کہنا تھا کہ بحرین کے عوام فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں اور وہ شاہی حکومت اسرائیل کی ناجائز حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنا امت مسلمہ کے ساتھ سب سے بڑی خیانت ہوگی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬