اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی دعوت کو صدر حسن روحانی نے مسترد کردیا تھا.
انہوں نے کہا کہ نیویارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس کے موقع پرڈونلڈ ٹرمپ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کرنے کے خواہاں تھے لیکن ایران کے صدر نے ملاقات کی دعوت کو قبول نہیں کیا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے