رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم اور ایجنسی کی نگران کمیٹی اس ملک کی دیانتداری کی تصدیق کرتی ہیں۔
یہ بات یوکیا آمانو نے پیر کے روز ابو ظہبی میں اپنے حالیہ ایران کے دورے کے موقع پر صدر روحانی کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایران جوہری مسائل کے حوالے سے اپنے تمام وعدوں پر عملدرآمد کرکے ہماری نگران کمیٹی کوئی مشکل کے بغیر اپنی ذمہ داریوں کو مکمل کررہی ہیں۔
یاد رہے کہ یوکیا امانو نے اتوار کے روز ایرانی دارالحکومت تہران کے دورے کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں ایرانی کی دیانتداری پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 30اکتوبر سے 1 نومبر تک منعقدہ 21ویں صدی میں جوہری توانائی نامی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ یوکیا امانو شریک ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/