09 November 2017 - 20:57
News ID: 431734
فونت
شامی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے بدھ کی رات مشرقی صوبے دیرالزور میں البوکمال کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق البوکمال، شام میں عراق کی سرحد کے قریب واقع ہے جو داعش دہشت گرد گروہ کا آخری ٹھکانہ شمار ہوتا تھا۔

البوکمال کی آزادی کے بعد اب داعش دہشت گرد، دیرالزور اور حمص کے اطراف کے صحراؤں اور بیابانوں تک محدود ہو جائیں گے۔

البوکمال پر داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں قبضہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب  اور ان کے اتحادی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملے سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے کا توازان صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا تاہم شامی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے وسیع کارروائیاں کر کے تمام دہشت گرد گروہوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬