رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ باب کورکر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے یہ مسودہ واپس لیا ہے کہ انہیں اس بل کی حمایت میں لازمی پچاس ووٹ ملنے کی امید نہیں ہے۔
باب کورکر نے یہ بل اسرائیل نواز انتہا پسند سینیٹر ٹام کاٹن کے تعاون سے تیار کیا تھا۔ اس بل میں صدر ٹرمپ کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع ایٹمی معاہدے میں اصلاحات اور ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ عائد کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
باب کورکر کا کہنا ہے وہ سینیٹ کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف نیا بل تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکہ جامع ایٹمی معاہدے میں تبدیلی اور بصورت دیگر اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکی حکام کا دعوی ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے سے صرف ایران کے مفادات پورے ہو رہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰