12 November 2017 - 12:14
News ID: 431767
فونت
سعید الشہابی :
بحرین کی تنظیم الاحرار کے سکریٹری نے کہا : آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بحرینی عوام میں بڑی مقبولیت ہے اور شیخ عیسی قاسم پرمظالم کا بحرینی حکومت کو تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
سعید الشہابی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی تنظیم الاحرار کے سکریٹری سعید الشہابی نے کہا ہے کہ بحرین میں ایران کی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں بحرینی حکومت نے خود بحرینی عوام  کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ امریکہ اسرائیل سمیت عرب ڈکٹیٹر بادشاہوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہی ہے اس وقت 400 بحرینی شہری آل خلیفہ کی جیلوں میں قید و بند اور شکنجوں کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں قیدیوں کو مختلف قسم کی سزائیں دی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے بھی بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے بھیانک اور وحشیانہ جرائم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

الاحرار تنظیم کے سکریٹری نے بحرینی وزیر خارجہ کے بحرین میں ایران کی مداخلت کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور بحرین کی حکومتیں امریکہ کے اشارے پر جو مشکلات عرب اقوام کے لئے ایجاد کررہی  ہیں ان کا الزام وہ ایران پر عائد کررہی ہیں ۔ حالانکہ ایران کی بحرین ، سعودی عرب اور یمن میں کوئی مداخلت نہیں ۔

یمن پرخود  سعودی عرب نے گذشتہ ڈھائی سال سےجنگ مسلط کررکھی ہے  جس میں اسے شکست کا سامنا ہے اور وہ اپنی شکست کا الزام یمنی عوام پر عائد کرنے کے بجائے ایران پر عائد کررہا ہے جبکہ سعودی عرب نے یمن کی فضائی ، زمینی اور بحری سرحدوں کو بھی بند کررکھا ہے لہذا اس صورتحال میں ایران پر یمنی شہریوں کی مدد کے الزام بے بنیاد اور جھوٹے ہیں ، ایران یمنی شہریوں کو طبی اور غذآئی امداد فراہم کررہا ہے اور وہ بھی بین الاقوامی امدادی اداروں کو تحویل دیتا ہے اور وہ اسے یمنی شہریوں تک پہنچاتے ہیں۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کی طرح جھوٹ بولنے میں کافی مہارت رکھتا ہے ۔

سعید شہابی نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی نظر بندی پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بحرینی عوام میں بڑی مقبولیت ہے اور شیخ عیسی قاسم پرمظالم کا بحرینی حکومت کو تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

سعید شہابی نے کہا کہ امریکہ خطے میں ڈکٹیٹر عرب بادشاہوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے امریکہ بحرینی اور سعودی حکومتوں کے مظالم میں برابر کا شریک ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬